نئی دہلی 9اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایک نئی تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ سال 2020 میں ٹی وی اور ویڈیو دیکھنے والے نصف ناظرین اپنے موبائل ا سکرین (لیپ ٹاپ، سمارٹ فون اور ٹیب لیٹ) پر نظر آئیں گے جو کہ سال 2010 کے مقابلے 85 فیصدی زیادہ ہوگا۔ ایریکن کی طرف سے ایک تحقیق میں اس کا جائزہ لیا گیا ہے ۔اس جائزہ میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد سے زائد لوگ 2020 تک ٹی وی پروگرام اپنے موبائل فون پردیکھیں گے۔ایریکن کے کنزیمر لیب ٹی وی اور ذرائع ابلاغ کے آٹھویں ایڈیشن میں کہا گیا ہے۔ ٹی وی اور ویڈیو موادیکھنے کا وقت ہفتے میں 30 گھنٹوں کی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے ۔ اس میں لینیر ٹی وی،لائیو اور آن لائن ڈیمانڈ انٹر نیٹ خدمات ،ڈاؤن لوڈ او رریکارڈڈ مواداور بلیو ریپر دیکھی جانے والے مواد شامل ہے ۔ اس جائزہ میں کہا گیا ہے سال 2020 تک عمومی طور پر وی آر بہت عام ہو گی ۔